ڈان لیکس ؛ اسد عمر کا آرمی چیف پربرہمی کا اظہار

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 29 مارچ 2017 11:18

ڈان لیکس ؛ اسد عمر کا آرمی چیف پربرہمی کا اظہار
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 مارچ 2017ء) :ڈان لیکس کے معاملے پر بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما اسد عمر آرمی چیف پر برہم ہو گئے۔ نجی ٹی وی چینل پر ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے اسد عمر کا کہنا تھا کہ ڈان لیکس اتنا پرانا معاملہ ہو چکا ہے کہ اب عوام اس کے بارے میں بھول گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آرمی چیف سمیت یہ فوج آج کل روزانہ کی بنیاد پر شہید اٹھا رہی ہے اور شہید ہونے والے صرف جوان نہیں بلکہ ان میں افسران بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انیس اور بیس سال کے بچے اس قوم اور ملک کے لیے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔اسی اثنا میں ایک ایسا واقعہ ہوتا ہے کہ ملک کے سب سے معتبر اخبار کے فرنٹ پیج پر ایک خبر شائع ہوتی ہے جس میں کہا جاتا ہے کہ پاکستان کے بد ترین دشمن پاکستان کے اوپر جو الزامات لگاتے ہیں وہ الزامات درست ہیں۔آرمی چیف پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ چھ ماہ گزر جانے کے بعد بھی یہی کہا جا رہا ہے کہ اس معاملے پر اتفاق رائے کیا جا رہا ہے۔ اتفاق رائے کس بات پر کیا جا رہا ہے؟ کہ کیا اس ملک کو دشمنوں سے بچانا ہے یا نہیں؟انہوں نے مزید کیا کہاآپ بھی ملاحظہ کیجئیے:

متعلقہ عنوان :