خیبر پختونخوا میں دودھ اور گوشت کی پیداوار بڑھانے کے لئے جامع منصوبہ پر کام جاری

بدھ 29 مارچ 2017 11:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2017ء) خیبر پختونخوا حکومت نے دودھ اور گوشت کی پیداوار بڑھانے کے لئے ایک جامع منصوبہ پر کام کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

ریڈیو پاکستان کے مطابق صوبہ خیبر پختونخوا حکومت دودھ اور گوشت کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرنے کے لئے .خصوصی منصوبے تشکیل دے رہی ہے ۔ دوسری جانب صوبے بھر میں موجود مویشیوں کو حفاظتی ویکسین لگانے کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے تاکہ مویشیوں کو مختلف بیماریوں سے بچایا جاسکے۔