خیبر پختونخو ا حکومت نے صوبائی ترقیاتی کاموں کے لئے 6 ارب روپے کی منظوری دیدی

بدھ 29 مارچ 2017 11:25

خیبر پختونخو ا حکومت نے صوبائی ترقیاتی  کاموں کے لئے 6 ارب روپے کی منظوری ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2017ء) خیبر پختونخوا کی حکومت نے صوبائی ترقیاتی کاموں کے لئے 6 ارب روپے کی منظوری دیدی ہے۔

(جاری ہے)

ریڈیو پاکستان کے مطابق صوبائی حکومت نے صوبے بھر میں ترقی کے 17 منصوبوں کے لئے 6 ارب روپے کی منظوری دیدی ہے ان منصوبوں میں پرائمری ،ثانوی اور اعلی تعلیم سمیت زراعت، پانی، سڑکوں ، پلوں، سماجی بہبود، اور ٹرانسپورٹ کے منصوبے شامل ہیں۔