سی پیک کے باعث خطے میں تبدیلی آرہی ہے، ڈاکٹر فاروق حسنات

بدھ 29 مارچ 2017 11:25

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2017ء) بین الاقوامی امور کے ماہر ڈاکٹر فاروق حسنات نے کہاہے کہ سی پیک کے باعث خطے میں تبدیلی آرہی ہے ۔

(جاری ہے)

ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں اس بات کا ادراک ہونا چاہیے کہ سہ پیک کے باعث خطے میں تیزی سے تبدیلی آرہی ہے جس کے بعد امریکا نے خود کو بھارت کے ساتھ منسلک کر لیا ہے اوروہ بھارت کے ذریعے چین کی سیاسی ،دفاعی اور اسٹریٹجک عروج کو متوازن کرنا چاہتا ہے ۔

انہوں نے مذید کہا کہ سی پیک کے بعد بھارت کا اثرو رسوخ کم ہو جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ماضی میں پاکستان کے روس کے ساتھ تعلقات بہتر نہ تھے تاہم اب حالات میں بہتری آئی ہے اور روس افغانستان میں قیام امن کے لئے بھی کردار ادا کر رہا ہے ۔ ڈاکٹر فاروق نے کہا کہ امریکہ نے افغانستان میں قیام امن کے درمیان ایک خلا پیدا کر دیا ہے جسے روس اور چین پورا کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :