گوجرانوالہ میں گھریلو جھگڑے پر ساس اور نند نے مبینہ طور پر پیٹرول چھڑک کر بہو کو آگ لگا دی

بدھ 29 مارچ 2017 11:25

گوجرانوالہ میں گھریلو جھگڑے پر ساس اور نند نے مبینہ طور پر پیٹرول چھڑک ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2017ء) گوجرانوالہ میں گھریلو جھگڑے پر ساس اور نند نے مبینہ طور پر پیٹرول چھڑک کر بہو کو آگ لگا دی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے مطابق گوجرانوالہ کے نواحی علاقے باسی والا میں گھریلو جھگڑے پر ساس اور نند نے مل کر بہو پر پٹرول چھڑکا اور اسے آگ لگا دی جس کے باعث متاثرہ خاتون بری طرح جھلس گی ۔ مذکورہ خاتون کی دو سال پہلے شادی ہوئی تھی، خاتون کو تشویش ناک حالت میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز اسپتال گوجرانوالہ منتقل کیا گیا، ڈاکٹروں کے مطابق خاتون کا پچاس فیصد جسم جھلس گیا ہے اور مذید علاج کے لئے اسے لاہور کے ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔پولیس کے مطابق واقعے میں ملوث خواتین کے خلاف کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :