بھارت کو پاکستان کو سی پیک سے مہنچنے والے فوائد ہضم نہیں ہو رہے،ریگیڈیئر (ر) حارث نواز

بدھ 29 مارچ 2017 11:24

بھارت کو  پاکستان کو سی پیک سے مہنچنے والے فوائد ہضم نہیں ہو رہے،ریگیڈیئر ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2017ء) دفاعی تجزیہ کاربریگیڈیئر (ر) حارث نواز نے کہاہے کہ بھارت اور مودی انتظامیہ کو پاکستان کو سی پیک سے مہنچنے والے فوائد ہضم نہیں ہو رہے۔ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارت اس وقت بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور اس سے چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے سے پاکستان کو ملنے والے فوائد سے مایوس ہو رہی ہے جبکہ امریکہ اس خطے میں چین کر زیر کرنے کے لئے بھارت کا غلط استعمال کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ امریکا بھارت کے ذریعے بحر ہند میں نقل و حمل کی نگرانی کرنا چاہتا ہے تاکہ چین کی نقل وحرکت پر نظر رکھ سکے تاہم چین نے بحری راستے کی بجائے گلگت سے بلوچستان اور بھر گوادر کے راستے کا انتخاب کیا ہے جو امریکا کی سمجھ سے بالا ہے اور مختصر ترین راستہ ہے۔ حارث نواز نے کہا کہ اس منصوبے میں روس اور ایران سمیت کئی دیگر مملک بھی شمولت کا عندیہ دے چکے ہیں یہی وجہ ہے کہ بھارت افغانستان کی سر زمین کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان میں دہشتگردی کر رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :