سول عدالتوں میں اصلاحات پر توجہ مرکوزرکھنے کی ضرورت ہے، معین الدین حیدر

بدھ 29 مارچ 2017 11:24

سول عدالتوں میں اصلاحات پر توجہ مرکوزرکھنے کی ضرورت ہے، معین الدین ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2017ء) دفاعی تجزیہ کار لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ معین الدین حیدر نے کہاہے کہ فوجی عدالتوں کی مدت میں دوسالہ توسیع کے عرصہ میں سول عدالتوں میں اصلاحات پر توجہ مرکوزرکھنے کی ضرورت ہے ۔

(جاری ہے)

ریڈیوپاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے بعد سینیٹ میں فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع خوش ائند ہے ۔

اب بل حتمی منظوری کے لئے صدر پاکستان کے پاس جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ ان عدالتوں کے ذریعے دہشتگردی کے خاتمہ میں مدد ملے گی اور امید کی جاسکتی ہے کہ اس عرصہ کے دوران سول عدالتوں میں اصلاحات کے لئے کام بھی کیا جاسکے گا جس کے بعد سول عدالتیں اپنی ذمہ داری سنبھال سکیں گی اور فوجی عدالتوں کی ضرورت باقی نہیں رہے گی۔

متعلقہ عنوان :