بھارتی کرکٹ بورڈ پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلنے کے لیے تیار ہو گیا ۔ بھارتی میڈیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 29 مارچ 2017 11:09

بھارتی کرکٹ بورڈ پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلنے کے لیے تیار ہو گیا ۔ بھارتی ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 مارچ 2017ء) : بھارت پاکستان کے ساتھ سیریز کھیلنے کے لیے تیار ہو گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نیوٹرل وینیو پرپاکستان کے ساتھ سیریز کھیلنے کے لیے تیار ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

بی سی سی آئی نے پاکستان سے سیریز کھیلنے کے لیے بھارتی وزارت داخلہ کو درخواست دے دی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق اگر حکومت نے اجازت دی تونومبر میں متحدہ عرب امارات میں پاک بھارت سیریز ہو سکتی ہے۔