چھٹی خانہ مردم شماری کے پہلے مرحلے کا دوسرا بلاک جمعہ کو شروع ہوگا

بدھ 29 مارچ 2017 11:03

چھٹی خانہ مردم شماری کے پہلے مرحلے کا دوسرا بلاک جمعہ کو شروع ہوگا
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2017ء) چھٹی خانہ مردم شماری کے پہلے مرحلے کا دوسرا بلاک جمعہ کو شروع ہورہا ہے جو اگلے ماہ کی 13تاریخ کو مکمل ہوگا۔

(جاری ہے)

ریڈیو پاکستان کے مطابق اس مرحلے کے دوران خیبر پختونخوا کے 6ہزار 4 سو 45 ‘ فاٹا کے ایک سو 25‘ پنجاب کے 20ہزار‘ ایک سو 88‘ سندھ کے 9ہزار 81 ‘ بلوچستان کے 2ہزار 8 سو 14، آزاد کشمیر کے ایک ہزار 2 سو 22 اور گلگت بلتستان کے 3 سو 60 بلاک میں خانہ و مردم شماری کا عمل جمعہ سے شروع ہوگا جو تین دن تک جاری رہے گا ۔

مردم شماری کے متعلق شکایات کے لئے اسلام آباد میں ادارہ شماریات میں ایک کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جہاں شہری مردم شماری کے متعلق شکایات ٹال فری نمبر 0800-57574پر درج کرواسکتے ہیں ۔ مردم شماری کے متعلق اب تک ایک ہزار 4 سو شکایات موصول ہوئی ہیں جنہیں خوش اسلوبی سے نمٹا دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :