پانامہ کے فیصلے میں تاخیر کیوں ہو رہی ہے؟ نصرت جاوید نے بتا دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 29 مارچ 2017 10:56

پانامہ کے فیصلے میں تاخیر کیوں ہو رہی ہے؟ نصرت جاوید نے بتا دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔29 مارچ 2017ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں بات کرتے ہوئے کالم نگار نصر جاوید کا کہنا تھا کہ یہ دشمن کو تھکانے والی بات ہے کہ سپریم کورٹ کے ججز پانامہ کیس کا فیصلہ لکھ چکے ہیں لیکن فیصلہ سنایا نہیں جا رہا جبکہ تمام سیاسی جماعتیں سپریم کورٹ کی طرف دیکھ رہی ہیں کہ آخر کب پانامہ کا فیصلہ سنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

نصرت جاوید نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ پانامہ کا فیصلہ 4 اپریل کو آئے ۔ کیونکہ 4 اپریل کو یہ سلسلہ شروع ہوا۔ 4 اپریل کو ہی سپریم کورٹ کے حکم پر ذوالفقارعلی بھٹو کو پھانسی دی گئی اور چار اپریل کو ہی سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو ان کے گھر بھیجا گیا۔ انہوں نے کہا کہ اگر اس مرتبہ بھی 4 اپریل کو پانامہ کا فیصلہ سنایا جاتا ہے تو پھر یہ سند ہو جائے گی کہ 4 اپریل کی تاریخ سے بچ کر رہا جائے۔

متعلقہ عنوان :