برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کا عمل باضابطہ طور پر شروع

وزیراعظم تھریسا مے نے بریگزٹ کا عمل شروع کرنے کے خط پر دستخط کر دیے

بدھ 29 مارچ 2017 10:50

برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کا عمل باضابطہ طور پر شروع
لندن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2017ء) برطانیہ کی وزیراعظم تھریسا مے نے یورپی یونین سے نکلنے کا عمل شروع کرنے کے خط پر دستخط کر دیے ہیں جس کے بعد برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کا عمل باضابطہ طور پر شروع ہو جائے گا۔برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق لزبن معاہدے کے آرٹیکل 50 کے تحت یہ آفیشل نوٹس یورپی کونسل کے صدر ڈونلڈ ٹسک کو پہنچایا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد وزیراعظم کابینہ کے اجلاس کی صدارت کریں گی اور ارکان پارلیمان کو اس بارے میں آگاہ کریں گی کہ یورپی یونین سے برطانیہ کے اخراج کا عمل شروع ہو گیا ہے۔ واضح رہے کہ برطانوی وزیرِ اعظم نے وعدہ کیا ہے کہ وہ آرٹیکل 50 کے تحت یورپی یونین سے بریگزٹ سے متعلق دو سال مذاکرات کا آغاز کریں گی جن میں یوپی یونین کے ساتھ نئے تعلقات کے حوالے سے بھی بات ہو گی۔

متعلقہ عنوان :