دبئی: گاڑیوں کے سپئیر پارٹس کے لیئے بنائے گئے قوانین پر سختی سے عملدرآمد کیا جارہاہے : ایسمائ

بدھ 29 مارچ 2017 08:06

دبئی: گاڑیوں کے سپئیر پارٹس کے لیئے بنائے گئے قوانین پر سختی سے عملدرآمد ..
دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین،29مارچ 2017): متحدہ عرب امارات کے ادارے ایمرٹیس اتھارٹی فار سٹینڈرائزیشن اینڈ میٹرولوجی( ایسمائ) نے گاڑیوں کے سپئیر پارٹس کی خریدوفروخت اور استعمال کے لے نئے قوانین کا اجراءکر دیاہے ۔

(جاری ہے)

ایسماءکے گزشتہ سال کے آخر میں سپئیر پارٹس کی پیکجنگ،ٹرانسپورریشن، سٹوریج، اور ان کے استعمال کے لیئے قوانین میں تبدیلی کی گئی تھی ۔ وزیرِ مملکت راشد بن فہد نے مقامی اخبار بات چیت کرتے ہوئے کہا کہنئے قانون کا مقصد جعلی پرزہ جات سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے ۔ نئے قانون کے اطلاق کے بعد پہلے سال سے 50فیصد جعلی اشیاءپر کنٹرول ہو جائے گا۔ اس مقصد کے لیے ڈیٹا بیس بنایا جائے گا ۔ جس میں اصلی اشیاءکے متعلق معلومات رکھیں جائیں گی ۔