دبئی:سولہ سالہ لڑکی کو حراساں کرنے والا41 سالہ ہندوستانی شہری گرفتار

بدھ 29 مارچ 2017 07:41

دبئی:سولہ سالہ لڑکی کو حراساں کرنے والا41 سالہ ہندوستانی شہری گرفتار
دبئی :(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،29مارچ 2017):دبئی پولیس نے سولہ ہندوستانی لڑکی کو جنسی حراساں کرنے والے اکتالیس سالہ ہندوستانی شہری کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کردیا ۔تفصیلات کے مطابق لڑکی نے عدالت میں کہ مجھے جیسے ہی اس نے چھُوا تو میں نے اسے دیکھا کہ وہ میری طرف دیکھ کر مسکرا رہاتھا ۔ میں نے اس کا ہاتھ پیچھے ہٹایا ۔مگر اس نے مجھے چھیڑنا شروع کر دیا۔

(جاری ہے)

اس کے بعد میں نے خوف کے مار چیخنا چلانا شروع کر دیا۔جس کے بعد ملزم کے بارے میں رپورٹ درج کروائی گئی ۔ پولیس اہلکار نے عدالت میںبتایا کہ ملزم نے دوران تفتیش اپنے جرم کا اعتراف کیا ہے ۔ ملزم نے عدالت میں دیے گئے بیان میں کہا کہ اس نے صرف لڑکی کو چھُوا تھا ۔ اس کے علاوہ کسی بھی قسم کا کوئی کام نہیں کیا ۔ عدالت نے کیس کی سماعت اپریل 2تک ملتوی کر دی ہے ۔