ریاض:تیل کمپنیوں سے انکم ٹیکس کی کٹوتی شروع کر دی

بدھ 29 مارچ 2017 07:31

ریاض:تیل کمپنیوں سے انکم ٹیکس کی کٹوتی شروع کر دی
ریاض:(اُردوپوائنٹ تازہ ترین ،29مارچ 2017):سعودی حکومت نے آئل کمپنیوں پر بھی ٹیکس کی کٹوتی شروع کر دی ہے ۔سعودی عرب کے فرمانراوہ شاہ سلمان نے ٹیکسوں کی کٹوتی کے لیئے باقاعدہ لائحہ عمل اختیار کرنے کی منظوری دی ہے ۔انکم ٹیکس ریٹس پچاس فیصد سے لیکر پچاسی فیصد تک رکھے گئے ہیں۔ایسی کمپنیاں جو 375ارب ریال کی مالیت رکھتی ہوں گی ان کو 50فیصد ٹیکس عائد کیا جائےگا ۔

(جاری ہے)

سعودی آرامکو کا ٹیکس ریٹ 85فیصد سے کم کرکے 50فیصد کر دیا گیاہے ۔یہ ٹیکس مستقبل کی جنریشن کے لیے انتہائی ضروری ہے .ٹیکس کی کٹوٹی کچھ اس طرح ہو گی ۔
۔ پچاس فیصد ٹیکس کی کٹوتی ان کمپنیوں پر جنہوں نے 375 ارب ریال خرچ کیے ہوں گے ۔
۔ 65فیصد ایسی کمپنیاں جنہوں نے 300ارب ریال مالیت ہو گی ۔
۔75فیصد ایسی کمپنیاں جن کی مالیت 225سے لیکر375 ارب ریال تک ہوگی ۔
ان اثاثوں میں تمام پراپرٹی ، مشینری ،ایکویپمنٹ ، ٹولز وغیر ہ شامل ہیں ۔