دبئی:بھارتی شہری نے ڈیوٹی فری انعامی سکیم میں دس لاکھ درہم کا انعام جیت لیا

بدھ 29 مارچ 2017 07:25

دبئی:بھارتی شہری نے ڈیوٹی فری انعامی سکیم میں دس لاکھ درہم کا انعام ..
دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،29مارچ 2017):ہندوستانی شہری فرحان ارمان دبئی ڈیوٹی فری انعامی سکیم میں دس لاکھ درہم جیتنے والوں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں ۔فرحان ارمان نے ٹکٹ نمبر 224لاٹری ٹکٹ خریدا تھا۔اکتیس سالہ فرحان کو یقین ہی نہیں تھا کہ وہ کبھی اتنی بڑی رقم جیتنے میں کامیاب ہوگا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ دبئی ڈیوٹی فری میلینیئر آفر جون 1999سے جاری ہے اور اب تک 239 افراد اس پیشکش کو جیت چکے ہیں ۔سب سے زیادہ بار یہ انعام جیتنے والے شہریوں میں بھارت کا نام سر فہرست ہے ۔ بھارت کے اب تک 114افراد جیت چکے ہیں ۔گزشتہ روز ہونے والی قرعہ اندازی میں نواب شاہ سے تعلق رکھنے والے پاکستانی شہری نے بی ایم ڈبلیو جیتی ہے ۔