جدہ:کام کے دوران حادثے میں بازو کٹنے والی خاتون کی عدالتی کارروائی شروع

بدھ 29 مارچ 2017 07:25

جدہ:کام کے دوران حادثے میں بازو کٹنے والی خاتون کی عدالتی کارروائی ..
جدہ:(اُردوپوائنٹ تازہ ترین ،29مارچ 2017):جدہ لیبر کورٹ میں کام کے دوران اپنا ہاتھ کٹوا بیٹھنے والی سعود ی خاتون ذارا البرکتی کے کیس کی سماعت شروع ہوئی ۔ ذارا نے دو سال قبل ایک ٹی وی پروگرام کے دوران دوران ملازمت ایک فیکٹری میںبازو کٹنے کی روداد سنائی تھی ۔البرکتی جدہ انڈسٹریل اسٹیٹ میں ایک کمپنی میں کام کرتی تھی ۔

(جاری ہے)

البرکتی کا کہناہے کہ اس ایک الیکٹریکل مشین کا صافر کرنے کا کام دیا گیاتھا حالنکہ وہ اس کے بارے میں کچھ بھی نہیں جانتی تھی ۔وزارت لیبر کے اعلی ٰ حکام نے وزارت کے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر کہا ہے کہ وہ البرکتی کے کیس میں ہر ممکن مدد کریں گے اور اسے انصاف دلا ئیںگے ۔وزارت ِ لیبر کے وزیر علی الغفیس خود اس کیس کی نگرانی کر رہے ہیں۔