جدہ:یکم اپریل سے بہتر ریکارڈ کے حامل گاڑی مالکان کو انشورنس میں رعائت ملے گی

بدھ 29 مارچ 2017 07:25

جدہ:یکم اپریل سے بہتر ریکارڈ کے حامل گاڑی مالکان کو انشورنس میں رعائت ..
جدہ:(اُردوپوائنٹ تازہ ترین ،29مارچ 2017):سعودی عرب میں بنائے گئے نئے قوانین کے مطابق اب سعودی انشورنس کمپنیاں بہتر ریکارڈ رکھنے والے گاڑی مالکان کو انشورنس کی مد میں رعائت دیں گی ۔تفصیلات کے مطابق نئے قوانین کے مطابق یہ رعائت یکم اپریل 2017سے شروع ہو جائے گی ۔

(جاری ہے)

ایسے گاڑی ڈرائیور جنہوں نے ایک سال میں کسی بھی طرح کا ایکسڈینٹ نہیں کیا ہو گا ان کو انشورنس کی مد میں پندرہ فیصد جبکہ تین سال تک کسی بھی بڑے ٹریفک حادثے سے بچنے والوں کو تیس فیصد رعائت دی جائے گی ۔اسکے علاوہ انشورنس کمپنیاں اپنے طور پر کئی سالوںسے انشورنس کروانے والے اپنے کسٹمرز کو دس فیصد مزید رعائت دیں گی ۔واضح رہے سعودی مانیٹرنگ ایجنسی ساما نے 26دسمبر2016کو قانون کی منظور ی دی تھی ۔