دبئی: ہوٹل کی بے روزگار افراد کے لیے مفت کھانے کی پیشکش

بدھ 29 مارچ 2017 07:21

دبئی: ہوٹل کی بے روزگار افراد کے لیے مفت کھانے کی پیشکش
دبئی:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ،29مارچ 2017):دبئی میں دنیا جہاں کے افراد مل جائیں گے کچھ سیاحت کی غرض سے آئے ہوتے ہیں تو کچھ ملازمت کی غرض سے دنیا کے متعدد ممالک سے اپنی قسمت آزمانے آتے ہیں ۔ مگر کئی بار ایسا ہوتاہے کہ ان میں سے متعدد افراد کو ملازمت تو ملتی ہے مگر تھوڑے عرصے کے لیے اس کے بعد وہ نئی ملازمت کی تلاش کرتے ہیں ۔ ایسے حالات میں کھانے کی تنگی بھی سہنی پڑتی ہے ۔

(جاری ہے)

مگر ان افراد کی سہولت کے لیے دبئی بزنس بے کے ہوٹل نے ”مفت کھانے “ کی سکیم شروع کی ہوئی ہے ۔ ایسے افراد جن کے پاس کوئی روزگار نہ ہو وہ اس ہوٹل پر مفت کھانا کھا سکتے ہیں۔چینی ریسٹورینٹ ووکمین نے اپنے دروازے پر ہی لکھا ہوا ہے کہ”ہم جانتے ہیں آپ مشکل وقت سے گزر رہے ہیں “ ۔ اس لیئے بے روزگار افراد کو مفت کھانے کی اجازت ہے ۔ریسٹورینٹ کے مالک کا کہناہے کہ ہم چھوٹے چھوٹے لنچ کے ڈبوں میں روزانہ آس پاس کے علاقوں میں قائم تعمیراتی کمپنیوں کے ملازمین کو بھی کھانا فراہم کرتے ہیں ۔ کیونکہ وہ بھی بہت زیادہ ضروت مند ہوتے ہیں ۔