دبئی: حفظان صحت کے اصولوں پر عمل نہ کرنے والے 141شوارما آﺅٹلیٹس بند

بدھ 29 مارچ 2017 07:21

دبئی: حفظان صحت کے اصولوں پر عمل نہ کرنے والے 141شوارما آﺅٹلیٹس بند
دبئی:(اُردوپوائنٹ تازہ ترین ،29مارچ 2017):دبئی میونسیپیلٹی حکام نے حفظان صحت کے اصولوں پر عمل نہ کرنے والے 141شوارما آﺅٹلیٹس بند کر دیئے ۔تفصیلات کے مطابق دبئی میونسیپلیٹی حکام کے مطابق اس وقت دبئی میں 574شوارما اﺅٹلیٹس ہیں جن میں سے 425کے خلاف شکایات موصول ہوئی تھیں۔

(جاری ہے)

میونسیپلیٹی کے سلطان علی الطاہر ہیڈ آف انسپیکشن فوڈ اینڈ سیفٹی ڈپارٹمنٹ کا کہناہے کہ شوارما پوائنٹس کی باقاعدہ نگرانی کی جارہی ہے ۔حفظان ِ صحت کے اصولوں پر کاربند نہ رہنے والے شوارما پوائنٹس کو ہر صورت بند کر دیا جائے گا۔ شہریو ں کو بہترین خوراک کی فراہمی ہمارا اولین فریضہ ہے۔