پیرو: مسافر بردار طیارے میں آگ لگ گئی

Fahad Shabbir فہد شبیر بدھ 29 مارچ 2017 07:19

پیرو: مسافر بردار طیارے میں آگ لگ گئی
پیرو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔29مارچ۔2017ء)پیرو میں مسافر بردار طیارے میں آگ لگ گئی، طیار ے نے ہنگامی لینڈنگ کی، جس کے بعد تمام مسافروں کو بحفاظت نکال لیا گیا۔

(جاری ہے)

مقامی میڈیا کے مطا بق پرویوین ائیر لائن کے طیارے بوئنگ 737 نے ہنگامی لینڈنگ کی تو اس کا دایاں پر ٹو ٹ گیا اور اس میں آگ لگ گئی۔بعد میں مسافروں کو بروقت کارروائی کرنے پر نکال کر بچا لیا گیا، کچھ مسافروں کو معمولی چوٹیں بھی آئیں ہیں۔پوریوین وزارت ٹرانسپورٹ کے مطابق طیارے میں فورس لینڈنگ کے دوران آگ لگ گئی۔