U ضلع چنیوٹ میںکانسٹبل کی بھرتی کے لیے شیڈول جاری

بدھ 29 مارچ 2017 00:00

چنیوٹ ۔28 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2017ء) SPU ضلع چنیوٹ میںکانسٹبل کی بھرتی کے لیے شیڈول جاری کردیا گیا ہے۔مسترد شدہ امیدواران اور اعتراضی فارموں کی فہرستیں پولیس لائنز چنیوٹ میں آویزاں کردی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

امیدوار 3 اپریل تک اعتراضات دور کروانے کے لییOSi برانچ ڈی پی او دفتر چنیوٹ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔بھرتی کے شیڈول جسمانی پیمائش اور دوڑ 01.05.2017تا 06.05.2017تک ہوگی جبکہ تحریری امتحان 21مئی 2017ء کو ہونگے ،اسی طرح انٹریو 6جون 2017ء سے 10جون 2017ء تک ہونگے۔