ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد ایوب خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ریویو کمیٹی کا اجلاس

بدھ 29 مارچ 2017 00:00

چنیوٹ ۔28 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2017ء) ڈپٹی کمشنر چنیوٹ محمد ایوب خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن ریویو کمیٹی کا اجلاس ہوا۔

(جاری ہے)

جس میں ڈی ایم او چنیوٹ ثمینہ نیازی، سی ای او ایجوکیشن لیاقت علی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز، ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز اور دیگر نے شرکت کی، اجلاس میں ڈی ایم او چنیوٹ نے ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ انڈیکیٹرز پر بریفنگ دی جس میں انہوں نے بتایا کہ ماہ فروری میں تمام انڈیکیٹرز و ٹارگٹ پورے کئے گئے ہیں سٹوڈنٹس ٹیچر حاضری بھی ٹارگٹ کے مطابق حوصلہ افزا ہے، ڈی سی چنیوٹ نے ہدایت کی کہ ایجوکیشن روڈ میپ کے ساتھ ساتھ انرولمنٹ و مردم شماری کی ذمہ داری کو بھی احسن طریقے سے سر انجام دیا جائے ،ایجوکیٹرز کی بھرتی کا عمل بھی ایمانداری کے ساتھ بروقت مکمل کیا جائے۔