ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر میاں بیوی اور ان کے تین بچوں سمیت چھ افراد زخمی

بدھ 29 مارچ 2017 00:00

جھنگ۔28 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2017ء) تھانہ مسن کے علاقے سلیانہ میں ڈاکووں نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر میاں بیوی اور ان کے تین بچوں سمیت چھ افراد کو تشدد کرکے بری طرح زخمی کردیا جن کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پولیس تھانہ مسن کے مطابق نواحی علاقے سلیانہ میں رات گئے ڈاکو محمد رفیق نامی شخص کے گھر میں ڈکیتی کی نیت سے داخل ہوئے اور لوٹ مار شروع کر دی جس پر محمد رفیق اور اس کے اہلخانہ نے مزاحمت کی تو ڈاکووں نے ان پر بری طرح تشدد کیا، تشدد کے نتیجے میں رفیق کی اہلیہ حلیمہ بی بی ،اس کی 16 سالہ بیٹی نوشین بی بی ،14سالہ عائشہ ،دس سالہ بیٹا محمد عثمان اور ان کا ملازم محمد رمضان شدید زخمی ہوگیا جبکہ ڈاکو گھر سے لاکھوں روپے نقدی اور زیورات لوٹ کر فرار ہوگئے ،تمام زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال جھنگ منتقل کر دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہیں ،پولیس تھانہ مسن نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کے بیانات ریکارڈ کر کے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :