مردم شماری کے کام کی تکمیل کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر کے کمیٹی روم میں ایک خصوصی اجلاس

بدھ 29 مارچ 2017 00:00

جھنگ ۔28 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 29 مارچ2017ء) مردم شماری کے کام کی تکمیل کا جائزہ لینے کیلئے ڈپٹی کمشنر کے کمیٹی روم میں ایک خصوصی اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک، اسسٹنٹ کمشنرز، محکمہ شماریات اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

اجلاس کے دوران ضلع کی چاروں تحصیلوں میں جاری مردم شماری کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اور اسے تسلی بخٰش قرار دیا گیا۔

ڈپٹی کمشنر مدثر ریاض ملک نے مردم شماری کیلئے نامزد کئے گئے فوکل پرسن اسسٹنٹ کمشنروں کو تاکید کی کہ مردم شماری کے کام پر متعین عملہ سے میسر اور بھرپور رابطہ جاری رکھا جائے اور اس ضمن میں کسی قسم کی مشکلات کو دور کیا جائے۔ انہوںنے کہا کہ اس قومی فریضہ کی تکمیل میں مکمل جذبے اور فرض شناسی سے ڈیوٹی کی سرانجام دہی کو یقینی بنایاجائے۔

متعلقہ عنوان :