ڈنگہ پولیس نے 15لیٹر شراب برآمد کرکے مقدمات درج کرلیے

منگل 28 مارچ 2017 23:30

لالہ موسیٰ ۔28 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) ڈنگہ پولیس نے 15لیٹر شراب برآمد کرکے دو الگ الگ مقدمات درج کرلیے ، تفصیلات کے مطابق ڈنگہ پولیس کے سب انسپکٹر مشتاق احمد نے معہ ملازمان وڑائچانوالہ میں چھاپہ مارکر دیسی شراب کشید کرتے ہوئے محمد ندیم کے قبضہ سے 10لیٹر دیسی شراب معہ چالو بھٹی برآمد جبکہ موضع خوبہ میں دوران ناکہ بندی چیکنگ کرتے ہوئے محمد اصغر سے 5لیٹر شراب برآمد کرلی، پو لیس نے ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کرلیے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :