شیخوپورہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے ریلوے ڈرائیور اور اسسٹنٹ ڈرائیور کے ورثاء کیلئے امدادی پیکج کی تفصیلات طے کر لی گیئں

منگل 28 مارچ 2017 23:21

لاہور۔28 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) وزیرریلوے خواجہ سعد رفیق کی ہدایت پر چیف ایگزیکٹو آفیسرریلویز محمدجاوید انور کی زیر صدارت اجلاس میں شیخوپورہ حادثے میں جاں بحق ہونے والے ریلوے ڈرائیور محمد لطیف اور اسسٹنٹ ڈرائیور عبدالحمید کے ورثاء کے لئے امدادی پیکج کی تفصیلات طے کر لی گئی ہیں، ڈرائیور کی فیملی کو 62 لاکھ روپے جبکہ اسسٹنٹ ڈرائیور کی فیملی کو 59 لاکھ روپے نقد ادا کئے جائیں گے، ان میں وزیراعظم پیکح کے تحت پچاس، پچاس لاکھ روپے رہائشی پلاٹوں کے لئے ہیں، دونوں مرحومین کے اہل خانہ ان کی ریٹاًئرمنٹ کی عمر تک سرکاری رہائش گاہ استعمال کرنے کے بھی مجازہوں گے، ان دونوں کے ایک، ایک بچے کو پاکستان ریلوے میں ملازمت بھی دی جائے گی، اس کے ساتھ ساتھ ورثا ء بیٹی کی شادی پر آٹھ لاکھ روپے میرج گرانٹ کے بھی وصول کرسکیں گے، مرحومین کی طرف سے لئے گئے تمام ایڈوانسز معاف کر دئیے گئے ہیں، ورثاء کو صحت کی مفت سہولیات کے ساتھ بناویلنٹ فنڈ کی سہولت بھی میسر رہے گی۔

متعلقہ عنوان :