آئی جی سندھ کی جانب سے تھانہ موچکو اور تھانہ کلاکوٹ کی عمدہ کارکردگی پر نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان

منگل 28 مارچ 2017 23:21

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے جرائم کے خلاف عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر تھانہ موچکو اور تھانہ کلاکوٹ پولیس ٹیموں کے لئے ایک ایک لاکھ روپے نقد انعام اور تعریفی اسناد کا اعلان کیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان سندھ پولیس کے مطابق تھانہ موچکو پولیس ٹیم کو رئیس گوٹھ میں ایک مکان کے ٹینک سے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرنے جبکہ تھانہ کلاکوٹ پولیس ٹیم کو منشیات فروش ملزمان لیاقت ولد قادر بخش اور عابد ولد اللہ بخش کو گرفتار کرکے 90 کلو گرام چرس برآمد کرنے پر علیحدہ علیحدہ ایک ایک لاکھ روپے کیش ریوارڈ اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :