لاڑکانہ، چار دہشت گرد گرفتار، بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد

منگل 28 مارچ 2017 23:21

لاڑکانہ ۔ 28مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) آپریشن ردالفساد کے تحت لاڑکانہ ڈویژن میں پولیس کی کاروائیاں، کالعدم جماعتوں سے تعلق رکھنے والے چار دہشت گردوں کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔ ڈی آئی جی لاڑکانہ عبداللہ شیخ نے ایس ایس پی عمر طفیل اور اے ایس پی ڈاکٹر عمران کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس نے کشمور اور شکارپور کے علاقوں میں کاروائیان کرتے ہوئے چار دہشت گردوں امانو اوگاہی، ریاض اوگاہی، شعیب پٹھان اور عبدالقیوم بروہی کو گرفتار کیا ہے۔

امانو اوگاہی اپر سندھ میں دہشت گردوں کو ہتھیار اور بارودی مواد سپلائی کرنے کے ساتھ خود اغوا برائے تاوان سمیت دیگر وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا جبکہ اس کی گرفتاری پر پانچ لاکھ روپے انعام بھی مقرر تھا جبکہ حفیظ بروہی گروپ کا کارندہ عبدالقیوم بروہی کو بھی خفیہ اطلاع پر شکارپور کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔

(جاری ہے)

ملزم دہشت گردی کی متعدد وارداتوں میں پولیس کو مطلوب تھا۔ ڈی آئی جی عبداللہ شیخ نے مزید بتایا کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرنے کے علاوہ چھینی گئی موٹرسائکلیں بھی برآمد کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔

متعلقہ عنوان :