تعلیمی بورڈ سکھر کے زیر اہتما م چار اضلاع میں نویں دسویں جماعتوں کے سالانا امتحانات شروع ہو گئے

منگل 28 مارچ 2017 23:20

سکھر۔ 28مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) ثانوی و اعلی ثانوی تعلیمی بور ڈ سکھر کے زیر اہتمام نویںدسویں جماعت کے سالانہ امتحانات2017 شروع ہو گئے، ضلع سکھر ، خیرپور ، گھوٹکی، نوشہروفیروز میںنویں جماعت کا انگریری کا پرچہ لیا گیا، امتحانات کے سلسلہ میں تعلیمی بورڈ کی جانب سے مجموعی طور پر211 امتحانی مراکز قائم کیے گئے ہیں جبکہ نویںجماعت کے کم و بیش پچاس ہزار طلبہ طالبات امتحانات میںحصہ لے رہے ہیں،واضح رہے کہ نویں دسویں جماعتوں کے امتحانات میں حصہ لینے کیلئے سکھرخیرپور گھوٹکی نوشہروفیروز اضلاع کے کم وبیش ایک لاکھ سات ہزار امیدوار طلبہ طالبات نے امتحانی فارم جمع کرائے ہیں۔

(جاری ہے)

نقل کی روک تھام کیلئے بورڈ انتظامیہ کی جانب سے 28 مخلف چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں، جنہوں نے مختلف امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کیااور مجموعی طور پر148طلبہ طالبات امیدواروںکو امتحان میںناجائیز زرائع اختیار کرنے اور نقل کرنے کے الزام میں پکڑا، ان میں گھوٹکی میں43،خیر پور میں 18، نوشہروفیروز میں19 جبکہ سکھر ضلع کمیں 68 امیدوار شامل ہیں، جنہیںکاپی کرنے کا ذمہ دار قرار دیا گیا،سکھر ضلع میں پولیس نے مینارہ روڈ ، نیم کی چاڑی سمیت مختلف علاقوں میںفوٹو اسٹیٹس مشینوں کے دوکانداروںکے خلاف کاروائی کرتے ہوئے مشینیں ضبط کر لیں ، پولیس کا کہنا ہے کہ مذکورہ دوکانداردفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے ہوئے امتحانی اوقات کے دوران فوٹو اسٹیٹس مشینیں چلا رہے تھے،۔