سکھر، یو سی چیئر مین کی وفات سے خالی ہونیوالی نشست پر انتخابی سرگرمیاں شروع

منگل 28 مارچ 2017 23:20

سکھر۔ 28مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء)سکھر کی یونین کونسل نواں گوٹھ میں چیئر مین حاجی عمر بندھانی کی وفات سے خالی ہونیوالی نشست کیلئے انتخابات میں حصہ لینے کیلئے سرگرمیاں شروع ہو گئیں، جاری کردہ اعلامیہ کیمطابق راجپوت بندھانی ویلفیئر ایسوسی ایشن کی جانب سے ضمنی بلدیاتی الیکشن میں برادری کا متفقہ امیدوار لانے کے لئے جرگہ صدر حاجی شریف بندھانی کے زیر صدارت ہوا، جس میں قاری جمیل احمد، حاجی یعقوب، رانا اشرف، ناصر پہنور، عابد شہنشاہ سمیت دیگر معززین نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

برادری کی جانب سے متفقہ امیدوار لانے کے لئے قاری جمیل احمد کی نگرانی میں تشکیل دی گئی کمیٹی نے اپنی سفارشات پیش کی، جس پر برادری میں پھوٹ ڈالنے والے مفاد پرست عناصر نے اعتراضات کیے تاہم برادری معززین نے ان کے تمام تر اعتراضات کو مسترد کرتے ہوئے کمیٹی کو مکمل اختیار دینے کا فیصلہ کیا۔