اسسٹنٹ کلکٹر کسٹم سکھر کی جیکب آباد چیک پوسٹ ، شکارپور ریلوے اسٹیشن اور سکھر ریلوے اسٹیشن پرکاروائیاں

منگل 28 مارچ 2017 23:20

سکھر۔ 28مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) اسسٹنٹ کلکٹر کسٹم سکھر کی جیکب آباد چیک پوسٹ ، شکارپور ریلوے اسٹیشن اور سکھر ریلوے اسٹیشن پرکاروائیاں، کاروائی کے دوران اسسٹنٹ کلکٹرنے فوری ایکشن لیتے ہوئے اسمگلنگ ہونے واے سگریٹ، گٹکا، سپاریاں، کراکری بر آمد کرلی ۔

(جاری ہے)

کسٹم حکام کیمطابق اسسٹنٹ کلکٹر کسٹم سکھر کی خفیہ اطلاع ملی کہ جیکب آباد چیک پوسٹ، ریلوے اسٹیشن سکھر اور ریلوے اسٹیشن شکارپور پر غیر قانونی سامان اسمگلنگ ہو رہا ہے ایسی اطلاع پر اسسٹنٹ کلکٹر کسٹم سکھر نے کارروائی کرتے ہوئے جیکب آباد چیک پوسٹ، شکارپور اور سکھر ریلوے اسٹیشن پر اچانک چھاپہ مار کر ایک کروڑ روپے سے زائد مالیت کا اسمگلنگ ہونے والے سگریٹ، گٹکا ، سپاریاں، کراکری اور دیگر سامان ضبط کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :