ڈپٹی کمشنر گھوٹکی کا میرپور ماتھیلو ڈہرکی کے امتحانی مراکز کا دورہ ، امتحانی مراکز سے بڑی مقدار میں کاپی مواد ضبط

منگل 28 مارچ 2017 23:20

سکھر۔ 28مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) ڈپٹی کمشنر گھوٹکی سید اعجاز علی شاہ نے میرپور ماتھیلو سمیت ڈہرکی کے امتحانی مراکز کا دورہ کرکے امتحانی مراکز سے بڑی مقدار میں گائیڈ اور کاپی کا دیگر مواد ضبط کر لیاگیا ۔ ملوث انویجیلیٹڑ ز کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے انہیں امتحانی مراکز سے ہٹایا گیا اور مزید کارروائی کے لیے ہدایات جاری کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر گھوٹکی سید اعجاز علی شاہ نے امتحانات کا آغاز ہوتے ہی امتحانی مراکز گورنمینٹ ھائی اسکول میر ماتھیلو، گورنمینٹ (گرلز) ہائی اسکول میرپور ماتھیلو، شاہی پبلک اسکول میرپور ماتھیلو ، ہائی اسکول صدیق کلوڑ، سنگل سیکشن ہائی اسکول ڈہرکی، گورنمینٹ (پی) ہائی اسکول ڈہرکی اور گورنمینٹ (گرلز) ہائی اسکول ڈہرکی کا دورہ کرکے امتحانات کا جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

دورے کے دوران انہوں نے کہا کہ مئٹرک کے امتحانات کے دوران اگر کسی امتحانی مرکز سے کاپی کا مواد ملا تو وہاں پر مقرر انویجیلیٹرز کے خلاف سخت کارروائی ہوگی اور کاپی میں ملوث اساتذہ نوکری سے برطرف ہوں گے جبکہ نجی اسکولوں کے لائسنز رد کروائے جائیں گے اس لیے تمام سرکاری و نجی اساتذہ کو چاہیے کہ وہ سچائی و ایمانداری سے اپنے فرائض سرانجام دیں تاکہ ضلع گھوٹکی کے نوجوان کاپی کے ناسور سے بچ سکیں ۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے کاپی کلچر کے خلاف سخت فیصلہ کیا ہے اس لیے ضلع بھر میں کہیں بھی کاپی کو نہیں ہونے دیں گے اگر کسی امتحانی مرکز میں کاپی کا مواد ملا تو وہاں پر مقرر انویجیلیٹر کے خلاف سخت کاروائی کریں گے جبکہ کاپی کرتے ہوئے پکڑے گئے طلبہ کے کاپی کیس کے تحت تین سال ضائع ہو جائیں گے اس لیے اساتذہ و طلبہ کو اپنا مستقبل بچانے کے لیے کاپی کلچر کے خلاف جنگ کرنی ہوگی ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بھی نقل کے خلاف سخت کارروائی کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں جن کے تحت نقل کروانے والے اساتذہ برطرف ہوجائیں گے اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں ضلع کے تمام امتحانی مراکز کی نگرانی کر رہی ہیں تاکہ صورتحال کا جائزہ لیا جاسکے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع گھوٹکی سے کاپی کلچر کا خاتمہ کرنے کے لیے میدان میں نکلے ہیں تاکہ ضلع گھوٹکی کے نوجوانوں کا مستقبل روشن بنا سکیں ۔