سکھر میں’’ آل پاکستان بینظیر بھٹو گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ ‘‘کا آغاز، رنگا رنگ افتتاحی تقریب کا انعقاد

منگل 28 مارچ 2017 23:20

سکھر۔ 28مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن (وومینز ونگ ) کے زیر اہتمام پیپلز ہاکی گراؤنڈ سکھر میں’’ آل پاکستان بینظیر بھٹو شہید گولڈ کپ ہاکی ٹورنامنٹ کا آغاز ہو گیا، منگل کی شام ٹورنامنٹ کی رنگا رنگ افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس کے مہمان خصوصی قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید احمد شاہ تھے جبکہ پاکستان ہاکی فیڈریشن (وومینزونگ) کی صدر خوشبخت شجاعت سیکریٹری سندھ وومینز ہاکی ایسوسئیشن سیدہ ارم بخاری موجود تھیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ٹورنامنٹ کے انعقاد اور حصہ لینے والی ٹیموں اور تعاون کرنے والوں کی بابت تفصیلات سے آگاہ کیا گیا۔