گڈو بیراج سے نکلنے والی تمام نہریں یکم تا 30اپریل 2017تک بند رہیں گی

منگل 28 مارچ 2017 23:20

سکھر۔ 28مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء)گڈو بیراج میں سے نکلنے والے تمام نہریںیکم اپریل سے 30اپریل 2017تک بند رہیں گی ،چیف انجینئر گڈو بیراج سکھر نے گڈو بیراج سے وابستہ آبادی اور آبادگاروںکی آگاہی کیلئے جاری کردہ ایک اعلامیہ میں بتایا ہے کہ معمول کی انسپکشن ،دیکھ بھال اور بنیادی ڈھانچے میں ضروری مرمت کے سلسلے میں گڈو بیراج سے نکلنے والی تمام نہریں یکم اپریل سے 30 اپریل تک بند رہیں گی ، جس کے دوران بیراج کے دروازے 31 مارچ اور یکم اپریل کی درمیانی رات 12 بجے بند جبکہ دوبارہ 30 اپریل اور یکم مئی کی درمیانی رات 12کھولے جائیں گے اسی طرح یکم اپریل سے 30 اپریل تک بیراج سے نکلنے والی کینالوں گھوٹکی فیڈر،بیگاری سندھ فیڈراور ڈیزرٹ پٹ فیڈرکینال میں پانی کی فراہمی بند رہے گی۔