ہمیں دماغی امراض سے محفوظ رہنے کیلئے تمام تر احتیاطی و حفاظتی تدابیر کو شعوری انداز میں اختیار کرنا چاہیئے، پرنسپل پنجاب میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر الفرید ظفر
منگل 28 مارچ 2017 23:46
(جاری ہے)
واک کے شرکاء نے مرگی کے امراض سے بچائو سے متعلق احتیاطی و حفاظتی تدابیر پر مبنی بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے۔
پرنسپل پنجاب میڈیکل کالج نے کہا کہ مرگی سمیت دیگر دماغی بیماریوں کی بڑی وجوہات ڈپریشن،بے چینی،معاشرتی و گھریلوں تنائو ہے لہٰذا ذہنی صحت کو برقرار رکھنے کیلئے لوگوں میں احتیاطی تدابیر اور علاج معالجہ کے بارے میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کرنے ضرورت ہے اور مرگی کے مرض کے عالمی دن کے موقع پر واک کے انعقاد کا مقصد اسی سلسلے کی کڑی ہے جسے معمول کے دنوں میں بھی باقاعدگی سے جاری رہنا چاہیئے۔ ڈاکٹر امتیاز احمد ڈوگر نے بتایا کہ مرگی علاج کے سلسلے میں ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال میں خاطر خواہ طبی سہولتیں موجود ہیں اور اس بیماری کی شکایت کے سلسلے میں شہریوں کو متعلقہ شعبے سے فوری رجوع کرنا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ مرگی سمیت دیگر ذہنی بیماریوں کے خلاف عالمی دن منانے کا مقصد لوگوں کو ان بیماریوں کی وجوہات اور علاج و احتیاطی تدابیر سے آگاہ کرنا ہے۔انہوں نے مرگی کی اقسام،مرض کی تشخیص،مضر اثرات،ابتدائی طبی امداد اور نفسیاتی امراض کے بارے میں بھی بتایا اور کہا کہ اس مرض کا سائے اور جنات کے اثرات سے کوئی تعلق نہیں۔انہوں نے کہا کہ مریضوں کو ہر ماہ ایک بار اپنا طبی معائنہ کرانا چاہیئے۔انہوں نے کہا کہ مرگی کے مریضوں سے اچھا رویہ رکھیں تاکہ وہ احساس کمتری میں مبتلا نہ ہوں۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.