زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں پانچویں لائل پور آرٹ و لٹریچر فیسٹیول کے دوسرے روز بھی طلبہ کے مابین دلچسپ مقابلے،ملک بھر سے 20جامعات کے نوجوانوں کی شرکت

منگل 28 مارچ 2017 23:46

فیصل آباد ۔28 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں جاری پانچویں لائل پور آرٹ و لٹریچر فیسٹیول کے دوسرے روز بھی طلبہ کے مابین دلچسپ مقابلے جاری رہے۔ فیسٹیول میں ملک بھر سے 20جامعات کے نوجوان قرأت و نعت‘ مشاعرہ و بیت بازی ‘ بائی لنگوئل تقریری مقابلے‘ صوفیانہ کلام پیشکش کے مقابلے‘ فوک پرفارمنس‘ پنجابی ٹاکرہ‘ ڈرامہ سازی مقابلے‘ ماڈل یونائیٹڈ نیشنز17‘ پینٹنگ مقابلے‘ فوٹوگرافی مقابلے‘ کوئز مقابلے‘ ویڈیوگرافی‘ سکرپٹ رائٹنگ‘ سپیڈ پروگرامنگ‘ موبائل اًپس ڈویلپمنٹ‘ سٹینڈ اًپ کامیڈی‘ ویب ڈیزائننگ‘ سٹریٹ آرٹ‘ کیلی گرافی اور سکچنگ کے مقابلوں میں حصہ لیتے ہوئے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا اظہار کر رہے ہیں۔

فیسٹیول کے دوسرے روز پنجابی ٹاکرہ‘ مضمون نویسی کے مقابلے‘ ویب ڈیزائننگ‘ سپیڈ پروگرامنگ‘ بائی لنگوئل ڈیک لیمیشن کا فائنل رائونڈ جبکہ مشاعرہ اور بیت بازی کے ابتدائی رائونڈ منعقد ہوئے ۔

(جاری ہے)

نتائج کے مطابق قرأت مقابلوں میں پنجاب یونیورسٹی کے حافظ اسد نے پہلی‘ گورنمنٹ پوسٹ گریجوایٹ کالج سمن آباد کے جنید رزاق نے دوسری جبکہ یونیورسٹی آف سرگودھا کے حافظ عمیر نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اس طرح نعت گوئی کے مقابلوں میں سندھ یونیورسٹی جامشورو کی ماہم بخاری نے پہلی‘ گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی فیصل آباد کی حرا رفیق نے دوسری جبکہ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کی رابعہ علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ پنجابی ٹاکرہ میں گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آبادکے محمد عثمان نے کامیابی اپنے نام کی جبکہ پنجاب میڈیکل کالج کی فاطمہ الزہرا نے دوسری اور سرگودھا یونیورسٹی کی حافظہ اقراء نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

مضمون نویسی کے مقابلوں میں یونیورسٹی آف فیصل آباد کی زہراعالمگیر نے وننگ ٹرافی اپنے نام کی جبکہ محمد نواز شریف زرعی یونیورسٹی ملتان کے محمد احسن نے دوسری اور سندھ یونیورسٹی جاموشورکی اقراء نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ فیسٹیول کے تیسرے روز کوئز مقابلے‘ ماڈل یونائیٹڈ نیشنز‘ ایل پی ڈی سی‘ موبائل اًیپس ڈویلپمنٹ‘ سکرپٹ رائٹنگ اور مشاعرہ و بیت بازی کا فائنل رائونڈ ہوگا۔

متعلقہ عنوان :