ایوان بالا میںتین بل اور گن اینڈ کنٹری کلب اسلام آباد کی کارکردگی خصوصاً کلب کے ملازمین کی ہڑتال پر قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش

منگل 28 مارچ 2017 23:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء)ایوان بالا میں پراونشل موٹر وہیکلز(ترمیمی) بل 2016،مجموعہ تعزیرات پاکستان (ترمیمی) بل 2017،منشیات کے مواد کی روک تھام (ترمیمی بل) بل2017اور گن اینڈ کنٹری کلب اسلام آباد کی کارکردگی خصوصاً کلب کے ملازمین کی جانب سے کی گئی ہڑتال پر قائمہ کمیٹیوں کی رپورٹس پیش کی گئیں ۔

(جاری ہے)

منگل کو سینیٹر رحمان ملک نے ایوان بالا میں رپورٹس پیش کیں جبکہ سینیٹر کامل علی آغاز نے چیئرمین قائمہ کمیٹی پر آئے کابینہ سیکرٹریٹ کی طرف سے گن اینڈ کنٹری کلب کی کارکردگی کے حوالے سے رپورٹ ایوان میں پیش کی ۔ (وخ+ن م)