وزارت داخلہ نے آئی جی اسلام آباد طارق مسعود یاسین کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس کرنے کا فیصلہ کر لیا

منگل 28 مارچ 2017 23:45

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 مارچ2017ء) وزارت داخلہ نے آئی جی اسلام آباد طارق مسعود یاسین کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس کرنے کا فیصلہ کر لیا ، طارق مسعود یاسین کو پنجاب میں تعینات کیا جائے گا ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق وزیر داخلہ نے آئی جی اسلام آباد طارق یاسین کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو واپس کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں ۔ واضح رہے کہ پنجاب حکومت نے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن سے طارق مسعود یاسین کی خدمات مانگ رکھی ہیں ۔ جس کے بعد اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے سیکرٹری داخلہ کو طارق مسعود یاسین کی خدمات واپس کرنے کے لئے خط لکھا تھا ۔(م د)

متعلقہ عنوان :