آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کی سالانہ جنرل کونسل کا اجلاس 30 مارچ کو کراچی میں ہوگا

منگل 28 مارچ 2017 23:44

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کی سالانہ جنرل کونسل کا اجلاس (کل) 30 مارچ کو اے پی این ایس ہائوس کراچی میں ہوگا۔

(جاری ہے)

آل پاکستان نیوز پیپرز سوسائٹی کے سیکرٹری جنرل عمر مجیب شامی کے مطابق جنرل کونسل کے اجلاس میں اخباری صنعت کی موجودہ صورتحال پر غور اور رکن مطبوعات کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اقدامات پر غور کیا جائے گا۔ جنرل کونسل میں ملک بھر سے مکمل رکنیت کے حامل ارکان شرکت کریں گے۔ اس موقع پر حکومت اور پریس کے تعلقات اور صنعت کے مستقبل جیسے معاملات پر سفارشات کو حتمی شکل دی جائے گی۔ اجلاس میں 2017-18ء کیلئے ایگزیکٹو کمیٹی کے ارکان کا انتخاب بھی کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :