سونیا مجید نے اپنی شاندار گائیکی کی بدولت متحدہ عرب امارات میں دھوم مچا دی

منگل 28 مارچ 2017 22:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) پاکستانی گلوکارہ سونیا مجید نے اپنی شاندار گائیکی کی بدولت متحدہ عرب امارات میں دھوم مچا دی۔ منگل کو یہاں جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سونیا مجید نغمہ نگاری کے علاوہ موسیقاری میں بھی کمال مہارت رکھتی ہیں۔

(جاری ہے)

شاندار گلوکاری پر لاہور سے تعلق رکھنے والی اس گلوکارہ کو ’’فلاور گرل‘‘ کا خطاب ملا۔ بے شمار گیتوں میں اپنی مدھر آواز کا جادو جگا کر سونیا مجید نے میوزک انڈسٹری میں بہت تیزی سے اپنا مقام بنایا۔ سونیا مجید کی آواز پوپ موسیقی، فوک اور میلوڈی نغمات کی بہترین ادائیگی میں ان کی مدد دیتی ہے۔ انہوں نے کئی نغمات کی دھن اور شاعری خود ترتیب دی ہے۔

متعلقہ عنوان :