اسلام دشمنوں کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ علامہ راشد سومرو

منگل 28 مارچ 2017 22:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) جمعیت علماء اسلام سندھ کے جنرل سیکریٹری علامہ راشد خالد محمود سومرو، صوبائی نائب امیر قاری محمد عثمان نے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ صد سالہ عالمی اجتماع وطن عزیز کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کا ضامن ہوگا، اسلام دشمنوں کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پشاور میں سہ روزہ عالمی اجتماع کے انتظامات کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

جمعیت علما اسلام کے رہنمائوں نے کہا کہ جے یو آئی وطن عزیز کی نظریاتی سرحدوں کی محافظ ہے، جمعیت نے ہمیشہ نفاذ اسلام کے لئے جدوجہد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت علما اسلام دشمنوں کی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ جمعیت کا صد سالہ اجتماع پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع ہوگا جو 7 سے 9 اپریل تک نوشہرہ پشاور میں منعقد ہو گا۔ دریں اثنا جمعیت علما اسلام کے صوبائی نائب امیر قاری محمد عثمان نے پٹیل پاڑہ میں ائمہ مساجد، علما کرام اور مہتمین مدارس کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حالات میں علما کرام کی ذمہ داری دو چند ہوجاتی ہے، علماء کرام جمعیت علما اسلام کے پلیٹ فارم سے اسلامی نظام کے نفاذ کے لئے جدوجہد کریں۔