انجینئر نگ کالج میں سپورٹس گالا اور فن فیئر کا افتتاح

منگل 28 مارچ 2017 22:40

ملتان۔28 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء)بہا ء الدین زکریایونیورسٹی ملتان انجینئرنگ کالج نے اپنے تدریسی اور معاون تدریسی پروگراموں کے سبب بہائو الدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں بالخصوص اور جنوبی پنجاب میں بالعموم ایک امتیازی حیثیت حاصل کرلی ہی․ کالج انتطامیہ نے سپورٹس گالا کا انعقاد کرکے طلبہ میں صحت مند مقابلہ کے روایت کو پروان چڑھایا ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انجینئرنگ کالج میں سپورٹس گالا اور فن فیئر کا افتتاح کرتے ہوئے مہمان خصوصی قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر بشیر احمد چوہدری نے کیا۔ انجینئرنگ کالج کے پرنسپل ڈاکٹر عابد لطیف نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کالج کے طلبہ تحقیقی پروجیکٹس کے علاوہ کھیلوں کی سرگرمیوں میں بھی یونیورسٹی کا نام روشن کررہے ہیں ․ جس سے ان کی شخصیت میںتوازن اور اعتدال کی اقدار کو نشوونما حاصل ہوگی۔ افتتاح کے موقع پر انجینئر ڈاکٹر طاہر سلطان اور ڈاکٹر مقرب اکبر بھی موجود تھی․سپورٹس گالا کے ایونٹ ہیڈ ڈی ایس اے انجینئرنگ کالج انجینئر محمد فرحان حنیف تھے۔