لاہور ہائیکورٹ نے بہائوالدین زکریایونیورسٹی لاہور کیمپس کافیصلہ سنادیا

منگل 28 مارچ 2017 22:40

ملتان۔28 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) بہا ء الدین زکریایونیورسٹی کے ترجمان کے مطابق ڈگری کیس کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ نے سناتے ہوئے یہ قرار دیا ہے کہ لاہور کیمپس کے BSٹیکنالوجی اور ڈی پی ٹی کے طلباء و طالبات زکریا یونیورسٹی ملتان میں ہی تعلیم حاصل کریں گے۔

(جاری ہے)

دیگر ڈیسپلنز میں جو طالبعلم ملتان میں نہیں پڑھنا چاہتے وہ لاہور کیمپس میں رہ کر تعلیم مکمل کرسکتے ہیں ۔ عدالت عالیہ نے یہ فیصلہ بھی کیا ہے کہ زکریا یونیورسٹی ملتان کے لاہور کیمپس میں نئے داخلے نہیں ہوں گے۔ یہ فیصلہ عدالت نے طلباء کے مفاد میں کیا ہے تاکہ وہ اپنی تعلیم مکمل کرسکیں۔

متعلقہ عنوان :