ملتان الیکٹرک پاور کمپنی میں شجر کاری مہم کا آغاز

منگل 28 مارچ 2017 22:40

ملتان۔28 مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) ملتان الیکٹرک پاور کمپنی میں شجر کاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ جنرل منیجر آپریشن سرفراز احمد ہراج نے 32KV 1بوسن روڈ گرڈاسٹیشن میں پودا لگا کر مہم کا آغاز کیا۔اس موقع پر انھوں نے کہا کہ میپکو اپنے زیر انتظام جنوبی پنجاب کے 13اضلاع میں قائم گرڈ اسٹیشنز میں مجموعی طور پر10ہزار درخت لگائے گی۔

(جاری ہے)

اس مہم کے ذریعے میپکو معاشرے میںشجر کاری کی مثبت سر گرمیوں کو فروغ دینے میں اپنا کردار ادا کر رہی ہے۔ انھوں نے چیف ایگزیکٹوآفیسر میپکو انجینئر مسعود صلاح الدین کی ہدایا ت پر یہ مہم شروع کی ہے۔ میپکو کے تمام گرڈ اسٹیشنز پر درخت لگائے جائیں گے اور ان درختوں کی آبیاری اور حفاظت کرنے والے گرڈ انچارج کو میپکو کی جانب سے انعامات دیے جائیں گے۔انعامات کے اعلان سے میپکو ملازمین کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

متعلقہ عنوان :