امیر ترین پاکستانیوں کی نئی فہرست جاری

muhammad ali محمد علی منگل 28 مارچ 2017 22:39

امیر ترین پاکستانیوں کی نئی فہرست جاری
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28مارچ2017ء) امیر ترین پاکستانیوں کی نئی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کے امیر ترین شخصیات کی ایک نئی فہرست سامنے آئی ہے۔ فہرست میں پاکستانی نژاد امریکی کارباری شخصیت شاہد خان سرفہرست ہیں جن کی دولت کی مالیت 4.5 ارب ڈالر سے زائد ہے۔

(جاری ہے)

دوسرے نمبر پر پاکستان کی معروف کاروباری شخصیت میاں منشاء ہیں جو نشاط گروپ اور ایم سی بی کے مالک ہیں۔

میاں منشاء کی دولت کی کل مالیت 2.5 ارب ڈالر سے زائد ہے۔ جبکہ سابق صدر آصف علی زرداری اس فہرست میں 1.8 ارب ڈالر کی دولت کے مالک ہونے کے باعث تیسرے نمبر پر ہیں۔ فہرست میں وزیراعظم نواز شریف، بحریہ ٹاون کے ملک ریاض، ہاشو گروپ آف کمپنیز کے صدر ولدین ہاشوانی، یو بی ایل کے انور پرویز اور شان گروپ کے ناصر شان شامل ہیں۔