سنجاوی اور زیارت کے تمام یونین کونسلوں میں پولیو مہم زور وشور سے جاری ہے، ڈپٹی کمشنر زیارت

منگل 28 مارچ 2017 22:30

کوئٹہ۔28مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالخالق مندو خیل نے کہاہے کہ سنجاوی اور زیارت کے تمام یونین کونسلوں میں پولیو مہم زور وشور سے جاری ہے اورپولیو مہم کی تمام ٹیمیں مکمل سیکورٹی کے ساتھ اپنے علاقوں میں پہنچ چکی ہیں ،پولیو ٹیموں کو سخت سیکورٹی دی جارہی ہے ۔ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالخالق مندو خیل کی زیر صدارت ضلع زیارت میں جاری انسداد پولیو مہم کے سلسلے میں مانیٹرنگ آفیسران اور زونل سپروائزر کا اجلاس منعقدہوا ،اجلاس میں ڈی ایچ او زیارت ڈاکٹر ارباب کامران کاسی نے انسداد پولیو مہم کے پہلے روز کے بارے میں بریفنگ دی ۔

ڈپٹی کمشنر زیارت عبدالخالق مندوخیل نے انسداد پولیو مہم پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ سنجاوی اور زیارت کے تمام یونین کونسلوں میں پولیو مہم زور وشور سے جاری ہے اورپولیو مہم کی تمام ٹیمیں مکمل سیکورٹی کے ساتھ اپنے علاقوں میں پہنچ چکی ہیں ،پولیو ٹیموں کو سخت سیکورٹی دی جارہی ہے ،ضلع زیارت میں کوئی نو گو ایریا نہیں لیکن اس کے باوجود کسی نے بھی انسداد پولیو مہم میں خلل ڈالنے کی کوشش کی تو اس کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ 2017ء پولیو کے خاتمے کا سال ثابت ہوگا،اور ہماری پولیو کے خاتمے کے لیے کوششیں بارآور ثابت ہوگی ،پولیو کے خاتمے کے لئے علماء ،سول سوسائٹی ،میڈیا اور تمام مکاتب فکر کے افراد کو ہر اول دستے کا کردار ادا کرنا ہوگا،پولیو جیسے موذی مرض کا خاتمہ وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ صحت مندمعاشرے کا قیام پولیو وائرس کے مکمل خاتمے کے بغیر پورا نہیں ہوسکتا۔بلوچستان میں پولیو وائرس سے نمٹنا ایک چیلنج ہے ،جس سے نمٹنے کے لیے حکومت ٹھوس اقدامات کررہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :