انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان کی ہدایت پر شہریوں کے پولیس کے متعلق شکایات کے ازالے کیلئے شکایات سیل قائم

منگل 28 مارچ 2017 22:30

کوئٹہ۔28مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء) انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان احسن محبوب کی ہدایت پر عام شہری کی شکایت کے ایف آئی آر کا انداج نہ ہونا، پولیس کاا ختیارات سے تجاوز اور بے جا استعمال کے تدارک کے حوالے سے اے آئی جی ویجلنس کے زیر انتظام شکایت سیل قائم کیا گیا ہے جہاں پر ٹول فری اور ای میل پر شکایت کسی بھی وقت درج کرائی جاسکتی ہیں۔

(جاری ہے)

سینٹرل پولیس آفس میں قائم شکایت سیل میں اندراج ہونے والی شکایات روزانہ کی بنیاد پر انسپکٹر جنرل پولیس بلوچستان کو فراہم کی جاتی ہیں۔جن پر فوری کارروائی عمل میں لائی جاتی ہے۔اس حوالے سے شہریوں سے کہا گہا ہے کہ وہ شکایات سیل کے ٹول فری نمبر 081-111-775-544اور ای میل ایڈرس [email protected]پر اپنی شکایات درج کرواسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :