خانیوال،اوورچارجنگ و ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پردکانداروں کو جرمانے

منگل 28 مارچ 2017 22:30

خانیوال ۔28مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء)اوورچارجنگ اور ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر اسسٹنٹ کمشنر نے سبزی فروشوں کو30ہزارروپے سے زائد کے جرمانے کئے ، تفصیل کے مطابق ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمنشر آغا ظہیر عباس شیرازی نے پرانی سبزی منڈی بازار کا دورہ کیا اورمہنگی سبزی فروخت کرنے و ریٹ لسٹ آویزاں نہ کرنے پر 7دکانداروں کو30ہزارروپے سے زائد کے جرمانے کئے،انہوں نے محسن کریانہ کو5ہزارروپے ،اشرف سبزی فروش کو2ہزار، صادق سبزی فروش کو 2ہزار، عاقب سبزی فروش کو2ہزار ،محمود رضا کریانہ سٹور کو15ہزار جبکہ عظیم سبزی فروش کو 3ہزارروپے سے زائد کے جرمانے کئے، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے دکانداروں اور سبزی فروشوں کو وارننگ دی کہ دوبارہ خلاف ورزی پر سخت کارروائی اور اوورچارجنگ کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔