خانیوال،اسسٹنٹ کمشنر کا ڈسٹرکٹ ہسپتال کا دورہ، تعمیراتی کاموںکا جائزہ لیا

منگل 28 مارچ 2017 22:30

خانیوال ۔28مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء)اسسٹنٹ کمشنر کا ڈسٹرکٹ ہسپتال خانیوال کا دورہ، تعمیراتی کاموں، ادویات کے سٹاک اور دیگر معاملات کا جائزہ لیا ،تفصیل کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے ڈپٹی کمشنر خانیوال کی ہدایت پر ڈسٹرکٹ ہسپتال کا دورہ کیا اور کمروں کی مرمت ، واش رومز کی صفائی ،مریضوں کے لواحقین کیلئے پنکھوں کی تنصیب ،ہسپتال میں پودے لگانے کی مہم اور ادویات کے سٹاک کا جائزہ لیا ،اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں کہ تعمیراتی کاموں میں معیار اور ادویات میں کمی بارے کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، اے سی خانیوال نے ہسپتال میں قائم کنٹین کا بھی دورہ کیا اور کھانے کے معیار کو چیک کیا ۔