خانیوال،گورنمنٹ کالج آف کامرس میں ’’جشن بہاراں فلاور شو‘‘کاانعقاد

منگل 28 مارچ 2017 22:30

خانیوال ۔28مارچ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2017ء)ڈپٹی کمشنر مظفر خان سیال نے کہا ہے کہ پھول فضاء کو خوشگوار ‘ترو تازہ اور معطر کرنے کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی اور ذہنی آسودگی کے خاتمہ سمیت انسانوں کی ذہنی و جسمانی صلاحیتوں میں بے پناہ اضافہ کرتے ہیں ،گورنمنٹ کالج آف کامرس میں ’’جشن بہاراں فلاور شو‘‘کا بطور مہمان خصوصی افتتاح کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے پرنسپل عاقب چوہدری اور سٹاف کے ہمراہ سینکڑوں قسم کے ملکی و غیر ملکی رنگ برنگے پھولوں کو بڑی دلچسپی سے دیکھا اور سربراہ ادارہ سمیت تمام ملازمین کی محنت کو بے حد سراہا، انہوں نے کالج کا معائنہ کرتے ہوئے انڈور گیمز ہال میں فراہم کی جانیوالی سپورٹس سہولیات کی بھی تعریف کی اور کالج میں منعقدہ کبڈی میچ بھی دیکھا جو ڈی کام اور بی کام کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا ، میچ آخری پوائنٹ تک برابر رہا، اس مو قع پرپرنسپل عاقب چوہدری نے نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں پر تفصیلی روشنی ڈالی اور ڈپٹی کمشنر کو اعزازی شیلڈ پیش کی۔